Buy website traffic cheap

فوربزمیگزین

فوربزمیگزین نے دنیا کے امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، کتنے پاکستانی کھلاڑی اس میں جگہ بناپائے

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی کپتان ویرات کوہلی دنیا کے 83 ویں امیرترین ایتھلیٹ قرار پائے ہیں جن کو فوربز میگزین کی تازہ فہرست کے ان ٹاپ 100ایتھلیٹس میں شامل کیا گیا ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدائی سو افراد میں ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی اور کرکٹر موجود نہیں ہے۔ بھارتی کپتان نے دو ہزار سترہ اور اٹھارہ میں مجموعی طور پر24 ملین ڈالرز کمائے جس میں ان کی چار ملین ڈالرز تنخواہ کے علاوہ برانڈ انڈورسمنٹ بھی شامل ہیں۔گزشتہ برس کے مقابلے میں ان کی فہرست میں چھ درجے ترقی ہو گئی ہے۔