Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

فیسوں کا معاملہ: سپریم کورٹ کا تمام بڑے نجی اسکولوں کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے معاملے پر تمام بڑے اسکولوں کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں سے متعلق ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ بڑے اسکولوں کو فریق بنا کر معاملے کو سماعت کے لئے مقرر کررہے ہیں اور اسکولوں کو خود اس معاملے میں اپنا دفاع کرنا ہے۔سپریم کورٹ میں 4 اکتوبر کو نجی اسکولوں میں فیسوں سے متعلق کیسز کی سماعت کی جائے گی۔یاد رہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی معاملہ ہے اور صوبائی حکومتیں نصاب اور اسکولوں کے معاملات کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔رواں ماہ ہی سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کو غیرقانونی قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت نے پرائیویٹ اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا