Buy website traffic cheap

فیصل آباد

فیصل آباد کے لیگی رہنماؤں کے انٹرویوزمکمل، پارلیمانی بورڈنے اہم سابق وفاقی وزراء کی ٹکٹ کے حوالے سے چھٹی کروادی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ آئندہ انتخابات کے حوالے سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کے بعد فیصل آباد میں لیگی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ میٹنگ کے دوران لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ تاہم فیصلے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو این اے 106اور طلال چوہدری این اے 102اور عابد شیر علی این اے 108سے ن لیگ کے امیدوارہونگے۔ تاہم سابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے خزانہ رانا افضل کی ٹکٹ کا معاملہ لٹک گیا ہے کہا جارہا ہے کہ راناثناء اللہ ان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کر رہے ہیں۔