Buy website traffic cheap

نندی پورکیس

قوم سے کیے گئے وعدے کی پاسداری، بابر اعوان عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کا نام نندی پور پاور پراجیکٹ میں نام آیا تھا اور ان کیخلاف نیب میں‌ ریفرنس دائر کیا گیا تھا. بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنس کے الزامات کوغلط ثابت کرنے کے لیے میرا بطور قانون دان عہدے پر رہنا مناسب عمل نہیں، قانون کی بالادستی کا آغاز اپنی ذات سے کررہا ہوں کیوں کہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرامؓ کا طریقہ کار بھی یہی ہے۔
واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان ہوا تھا.