Buy website traffic cheap

ڈیموں

لاڑکانہ سرکاری ہسپتالوں میں گندگی کے انبار اور بدانتظامی نے پی پی پی کے دس سالہ دورِ حکومت کی قلعی کھول دی، چیف جسٹس پاکستان برہم

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ہمراہ لاڑکانہ میں واقع ہسپتال کا دورہ کیا جہاں یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر گندگی کے انباردیکھ کر چیف جسٹس پاکستان کا اظہارِ برہمی اور انتظامیہ کی سرزنش کے بعد صورتحال کو بہتر بنانے کا حکم دیدیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کے مسائل کو بھی سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے مقامی عدالتوں کا وزٹ کیا اور مسائل سننے کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججوں کو فیصلے میرٹ اور جلد کرنے کا حکم دیا۔