Buy website traffic cheap

دھت شخص

لاہور، نشے میں دھت شخص کی فائرنگ سے3بچوں سمیت 7افراد زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور میں غازی روڈ پر نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کرکے 3بچوں سمیت 7افراد کو زخمی کر دیا، واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے فیروز پور روڈ پر احتجاج کیا۔لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں غازی روڈ پر ایک شخص عامر نے فائرنگ کر دی جس سے 3بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعدملزم فرار ہو گیا، واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے فیروز پور روڈ پر احتجاج بھی کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔