Buy website traffic cheap

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس

لاہورمیں قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے قابلِ اعتراض ویڈیوز بناکر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق شہری رضوان احمد نے تحریری شکایت کی تھی کہ عبداللہ نامی شخص قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اس کی ہمشیرہ کو بلیک میل کررہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے ملزم عبداللہ کو مال روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔خالد انیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز کا ڈیٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کا تعلق تحصیل چشتیاں سے بتایا گیا ہے۔