Buy website traffic cheap

احسن

لاہورہائیکورٹ میں دورانِ سماعت ایسا کیا ہوا کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن کوبھری عدالت میں ڈانٹ پلادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک):جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت احسن اقبال کے وکیل اعظم تارڑ نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مؤکل عدالت کے سامنے اپنا جواب دینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ان کو تحریری جواب جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ جس پر احسن اقبال کھڑے ہوکر تقریر شروع کردی ۔ جس پر جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ آپ مدہم آوازمیں بات کریںیہ آپ اور آپ کے لیڈرکا کیا دھرا ہے جو قصورمیں عدلیہ اور چیف جسٹس کیخلاف ریلی نکالی گئی۔