Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

لاہور ہائیکورٹ کاحمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سے 25 ستمبر کو عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر حکم جاری کیا۔ شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری، ڈی جی ایل ڈی اے ودیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں ناجائز رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں جو آئین کے آرٹیکل 9۔14۔16۔17۔25 اور 4 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں، عدالت حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ختم کرانے کا حکم دے ، تصویری ثبوت بھی عدالت میں پیش کئے گئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے 25ستمبر کو عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔