Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

لیگی قیادت نے چوہدری نثارکے مقابلے میں قمرالاسلام کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ ایک ایسی شخصیت کو دیدی سن کر چوہدری نثارکے اوسان خطا

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ(ن) نے چودھری نثار کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پرویز رشید کو این اے 59 اور این اے 63کی انتخابی مہم سونپ دی ۔ آج (ہفتہ ) کو پرویز رشید مختلف حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔مسلم لیگ(ن) نے چودھری نثار علی خان کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ان کے مخالف پرویز رشید کو ان کے مقابلہ میں راجہ قمر السلام کی مہم چلانے کے لئے میدان میں اتار دیا ۔ پرویز رشید آج بروز ہفتہ این اے 59 اور این اے 63 میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ پرویز رشید نے اس سے پہلے کسی مسلم لیگی امیدوار کی مہم نہیں چلائی اور چودھری نثار کے حلقوں میں بھی راجہ قمر السلام کے بیٹے سالار اسلام کے علاوہ کسی لیگی راہنما نے جلسے میں شرکت نہیں کی ۔ پرویز رشید پہلے لیگی راہنما ہیں جو چودھری نثار کے مخالف مہم کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔