Buy website traffic cheap

ماورہ حسین

ماورہ حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین کو ٹوئٹر پر غلطی مہنگی پڑ گئی ماورہ نے ایشیا کپ کے بجائے ایشین گیمز لکھ دیاجس کی وجہ سے ماورہ حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ۔پاکستانی نامور اداکارہ ماورہ حسین نے ایشاءکپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں شعیب ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معمولی سی غلطی کی جس پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ماورہ حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب ملک کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شکر! کیا زبردست میچ تھا ساتھ ہی اداکارہ نے ایشاءکپ 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بجائے ایشین گیمز 2018 استعمال کیا۔تاہم ان کی اس ٹوئٹ پر ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے اور تنقید کا نشانہ بھی۔