Buy website traffic cheap


مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہودیوں نے کیا کر دکھایا

ویب ڈیسک 16 مارچ ، 2019
مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہودیوں کی عبادت گاہیں بند
نیوز لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے بعد مسلمانوں سےاظہار یک جہتی کے لیے ہفتے کو نیوزی لینڈ میں یہودیوں کی تمام عبادت گاہیں پہلی بار بندہوئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی یہودی کمیونٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مسلم کمیونٹی کو مدد اور تعاون پیش کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہودی کمیونٹی متشدد لڑائی، نفرت اور نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ متحد ہے۔

جیوئش کونسل نیوزی لینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مساجد میں مارے گئے مسلمانوں کے لواحقین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔