Buy website traffic cheap


مشروبات وہ جن سے آپ کے وزن پر کیسا اثر پڑتا ہے جانئے

(ویب مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے اب ہم آپ کو بتائیں گے کونسی مشروبات۔
اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

تو اگر آپ توند کی بڑھتی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو اس موسم کے چند بہترین مشروبات کا استعمال شروع کردیں۔

یہ مشروبات جسم کو اس موسم میں ڈی ہائیدریشن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ چربی بھی تیزی سے گھلاتے ہیں۔

لیموں، پودینہ اور کھیرا
ایک کھیرے کے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی سے بھرے ایک جگ میں ڈال دیں، اس کے بعد لیموں کے باریک ٹکڑے اور کچھ مقدار میں پودینے کا بھی اضافہ کردیں، پھر پانی کو فریج میں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلے دن پی لیں۔

تخ ملنگا اور لیموں
تخ ملنگا ایک بہترین سپرفوڈ ہے جس سے جسم کو فائبر ملتا ہے جبکہ جسمانی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، اسے استعمال کرنے کے ایک کھانے کے چمچ تخ ملنگا پانی سے بھری ایک بوتل میں ڈبو دیں اور لیموں کے باریک کٹے ٹکڑوں کا بھی اضافہ کردیں، اس کے بعد ایک گھنٹے کے لیے انہیں چھوڑ دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور دیگر اجزا فراہم کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز ہوتا ہے۔

میتھی دانہ اور لیموں
ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح میتھی دانے کو پانی سے چھان پر نکال دیں اور اس پانی میں لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں، یہ مشروب توند کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔