Buy website traffic cheap

جنسی

معروف ہالی وڈ اداکارہ بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بن گئیں، سوشل میڈیااکاؤنٹس بندکردیے

لاہور(ویب ڈیسک): سٹار وارز فلم کی اداکارہ کیلی میری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کئی ماہ تک جنسی ہراس کا سامنا کرنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنی تمام پوسٹس کو حذف کر دیا ہے۔ کیلی نے 2017 میں سٹار وارز سیریز کی فلم دی لاسٹ جیڈائی میں ریزسٹنس موومنٹ کے ایک جنگجو کا کردار ادا کیا تھا اور بعض مداحوں کی جانب سے ان کی نسل اور شکل و صورت کو تنقید کا نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ریان جونسن نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بعض مداحوں کو بچگانہ سوچ کا حامل قرار دیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ سوشل میڈیا پر بعض غیر اخلاقی لوگ اثر انداز ہو سکتے ہیں لیکن گذشتہ چار برسوں میں ایسے بے شمار لوگوں سے ملا ہوں جو سٹار وارز کے حقیقی مداح ہیں۔ ویتنامی نڑاد امریکی اداکارہ کیلی میری پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں جنھوں نے مقبول سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا۔ بعض لوگوں نے سٹار وارز میں ان کے کردار پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کیلی میری کی شخصیت کے بارے میں اپنی نفرت کا اظہار کیا۔