Buy website traffic cheap

ملکی برآمدات

ملکی برآمدات میں اضافہ، حکومت پر بیرونی دبا کم ہونے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ ماہ مرچنڈائز برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ برس اسی سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران 3 ارب 66 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جبکہ گزشتہ برس ان ہی ماہ کے دوران ان کی مالیت 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی، جو 5.05 فیصد اضافہ ہے۔ روپے کے اعتبار سے رواں مالی سال کے دوسرے ماہ کے دوران برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زرمبادلہ کی شرح میں 17 فیصد کمی کے اعتبار سے واضح پیش رفت ہے۔ماہرین کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ برآمدات کے بڑھنے اور تجارتی خسارے میں بہتری آنے کی وجہ سے حکومت کی بیرونی محاذ پر مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔یاد رہے کہ رواں مالی سال جولائی میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 2 کروڑ ڈالر تھی، جو گزشتہ برس اسی ماہ میں 1 ارب 86 کروڑ روپے تھی، تاہم اس ماہ بھی برآمدات نے 2 ارب ڈالر کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل ہی ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ اس میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال کے آغاز سے ہی اعداد و شمار بیرونی سیکٹر میں مثبت اعشاریے دکھا رہے ہیں، جس میں ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور تجارتی خسارہ کم ہوا، اس کے ساتھ ساتھ اگست کے مہینے میں بھی ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں مثبت اعشاریے نظر آئے۔