Buy website traffic cheap

ملک

ملک بھر میں”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا آغاز

لاہور (ویب‌ڈیسک) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کو ”پلانٹ فار پاکستان“ کا نام دیا گیا ہے. وزیراعظم عمران خان ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کریں گے اور آج ملک کے بڑے شہروں میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ شجر کاری مہم کے تحت ملک بھر میں‌ 5 سال میں 10 ارب درخت اگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو مختلف شہروں میں قائم 190 مراکز میں مفت پودے فراہم کریں گی۔
بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، ان کاکہنا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے.
راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرِریلوے شیخ رشید نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، شہر میں آج 5 ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔