Buy website traffic cheap

مشرف

ملک کے طول وعرض میں کرپشن مکاؤ مہم عروج پر، نوازشریف ، زرداری کے بعد مشرف فیملی بھی نیب کے شکنجے میں آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): نیب آفس راولپنڈی نے بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پرویزمشرف کے بچوں اور داماد کو 11جولائی کوبھی طلب کرلیا جبکہ پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف پہلے ہی10جولائی کو طلب کیے جاچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال ، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر راولپنڈی آفس میں طلب کرلیا ہے ۔طلبی کے سمن نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر ملک زبیر کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ، ان کی اہلیہ صہبا مشرف ، بیٹی عائلہ ، بیٹے بلال مشرف اور سابق صدر کے داماد عاصم کو آمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کیا گیا ہے اس کے علاوہ پرویز مشرف پر بدعنوانی کے الزامات بھی ہیں۔لہذا پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف(آج)10جولائی جبکہ بیٹے بلال ، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم 11جولائی کو اپنی پیشی یقینی بنائیں ۔یہاں بات قابل ذکر ہے کہ کرنل(ر) انعام الرحیم نے نیب میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف اور ان کی فیملی کے اثاثے آمدن سے زائد ہیں اور وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں جس کا نیب فوری نوٹس لے ۔