Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی، ذرداری اور ان کے رفقا کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کی سفارش

لاہور(ویب ڈیسک): جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی اور جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کی،ڈی جی ایف آئی اے ،اعتزاز احسن ،اومنی کے سربراہ امجد مجید کے وکیل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے اور جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ حسین لوائی کہاں ہیں؟ایف آئی اے نے کہا کہ حسین لوائی جوڈیشل ریمانڈپرہیں، آصف زرداری،فریال تالپورنے ضمانت قبل ازگرفتاری لے رکھی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کی ضمانت کب تک ہے،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ آصف زرداری 3 ستمبر تک حفاظتی ضمانت پرہیں . عبدالغنی مجید کے وکیل شاہد حامد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے موکل کی کی زندگی کوخطرہ ہے،عبدالغنی مجیدکووکیل سے ملنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے شاہدحامد کے ملنے کی درخواست مستردکردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جوبیماری لکھی وہ اتنی بڑی نہیں ہے ،بڑاآدمی بیمارہوتومصیبت پڑجاتی ہے،وکیل سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں،علاج کرایاجائے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ پائلز کی بیماری ہونامعمول کی بات ہے،حسین لوائی کی کیا صورتحال ہے۔ اعتزازاحسن اوردیگروکلاکی جانب سے التواکی درخواست کی گئی اس پر عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبرتک ملتوی کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 5 ستمبر کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریں گے۔