Buy website traffic cheap

ذرداری

منی لانڈرنگ کیس: بینکنگ کورٹ نے آصف علی ذرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچادی

لاہور(ویب ڈیسک): بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں گرفتار کرکے 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایف آئی اے کو سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام مفرور ملزموں کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مفرور ملزموں میں نصیرعبداللہ، اسلم مسعود، عارف خان ، نورین سلطان،عدنان جاوید اوردیگر شامل ہے۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور پہلے ہی ضمانت کرا لی ہے ۔