Buy website traffic cheap

موٹر سائیکلز

موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں دو ماہ کے دوران کمی ریکارڈ

لاہور(ویب ڈیسک): رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں 33 ہزار 143 یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت کا حجم 2 لاکھ 90 ہزار 907 یونٹس تک کم ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 3 لاکھ 24 ہزار 50 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018 کے دوران موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں 33 ہزار سے زائد یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلز کی فروخت میں 17 ہزار 228 یونٹس کی کمی سے فروخت کا حجم ایک لاکھ 70 ہزار 21 یونٹس تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 87 ہزار 249 ہنڈا موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے۔