Buy website traffic cheap

جعلی اکاؤنٹس

میموگیٹ کیس: سپریم کورٹ نے نیب کو حسین حقانی کی وطن واپسی لانے کی ذمہ داری اہم ترین ادارے کو سونپ دی

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کیس میں امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے نیب کو ٹاسک دے دیاجبکہ بیرون ممالک سے ملزمان کی واپسی کیلئے ایک ماہ میں قانون سازی کرنے کی ہدایت کر دی۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں میمو کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نیب کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ملزموں کی واپسی کے معاہدے ہیں اور عدالتی معاون احمر بلال صوفی کے مطابق نیب حسین حقانی کو وطن واپس لاسکتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیئرمین نیب ملزم کی واپسی کے لیے وارنٹ جاری کرسکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب حسین حقانی کو وطن واپس لائے جبکہ عدالت نے نیب کو حسین حقانی کی وطن واپسی کا ٹاسک دے دیا۔سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ پاکستان کے بیرونی ممالک سے باہمی معاہدے نہ ہونے سے مشکلات ہیں۔اعلی عدالت نے بیرون ملک ملزموں کی وطن واپسی کے لیے قانون سازی کی سفارش کی اور ہدایت کی کہ پارلیمنٹ ایک ماہ میں دیگر ملکوں سے معاہدوں کے لیے قانون سازی کرے۔