Buy website traffic cheap

تبدیلی

نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، وزیراعلیٰ نے بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کا اعلان کردیا

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں تعلیم و صحت کے شعبوں اور قانون کی حکمرانی کے پروگرام کے تحت تعاون کومزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا-برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا- وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور تبدیلی کا آغاز پنجاب سے کیا گیاہے جہاں ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے-عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں مضبوط شراکت دار ہیں اورڈیفڈ ((DFIDکے تعاون سے پنجاب میںتعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں مثالی پروگرام چل رہے ہیں اورپنجاب حکومت ان پروگرامز کو وسعت دینا چاہتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان پروگرامز کے ثمرات مل سکیں-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم مستقبل میں برطانیہ کے تعاون سے مختلف شعبوں میں مزیدبہتری لانے کے خواہاں ہیں-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا 100روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا پروگرام ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پولیس نظام میں اصلاحات کر کے اسے مکمل غیر جانبدار بنائے گی اورپولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا جوابدہ ہونا پڑے گا- انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں ضروری تبدیلیاں لا کر اختیارات صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں،اس سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے بلدیاتی عہدےدار با اختیار ہوں گے-انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لئے دن رات کام ہو رہا ہے او رہم ایک ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں-وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس جنگ میں پاکستان نے ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کی قربانی دی ہے او ران لازوال قربانیوں کی تاریخ عالم کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے-ہمارے بہادر بیٹوں ، بیٹیوں اور زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے فرد نے اس جنگ میں عظیم قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ناسورپر بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو کر اس جنگ میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے-انہوںنے کہاکہ قانون کی حکمرانی کے پروگرام کے تحت برطانیہ کا پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون لائق تحسین ہے اور مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس شراکت داری میں مزید اضافہ ہوگا -وزیراعلی نے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا-برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاویدنے اس موقع پر کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی ترقی کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہی ہے -برطانیہ پنجاب حکومت کے ساتھ آئندہ باہمی تعاون کر مزید فروغ دینا چاہتا ہے-ترقیاتی اہداف کے حصول ،تعلیم اور کاروباری مواقع کے فروغ کے لئے مستقبل میں مل کر کام کریں گے -انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں-دہشت گردی او را نتہا پسندی ہم سب کا مشترکہ چیلنج ہے- پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی خوش آئند ہے-انہوں نے کہاکہ میرے والدین کا تعلق پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے، اگرچہ میں برطانوی شہری ہوں تاہم میرا پاکستان سے بھی خصوصی تعلق ہے- برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈوےلپمنٹ(DFID)پاکستان کی سربراہ جوانا رےڈ (Ms.Jonna Reid)اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-سےنئر صوبائی وزےر عبدالعلےم خان،صوبائی وزراءراجہ بشارت،یاسمین راشد، مراد راس،چودھری ظہیرالدین ، یاسر ہمایوں، آشفہ ریاض ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-