Buy website traffic cheap

نان فائلرز

نان فائلرز پر گاڑی خریدنے کی پابندی ، دو ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 6 فیصد کمی

لاہور(ویب ڈیسک): نان فائلرز پر گاڑی خریدنے کی پابندی کے باعث دو ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 6 فیصد کمی ہوئی ،ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نئی گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری کی اجازت کے حکومتی فیصلہ سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ تجزیہ کار احمد لاکھانی کی رپورٹ کے مطابق نان فائلرز پر گاڑی خریدنے کی پابندی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو مالی سال 2015 کے بعد سب سے زائد کمی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2018 کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت میں 12 فیصد جبکہ ہنڈا گاڑیوں کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے ترمیمی بجٹ 2018 میں گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی کو ختم کر دیا ہے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نہ صرف ہاسنگ و تعمیرات بلکہ آٹو انڈسٹری کے شعبوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔