Buy website traffic cheap

نقیب اللہ قتل کیس

نقیب اللہ قتل کیس : راؤانوار کے مزید 3 ساتھیوں کی ضمانت منظور

لاہور(ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کے مزید 3 ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم سب انسپکٹر محمد یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین اور ہیڈ کانسٹیبل خضر حیات کی 2،2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی معطل ایس پی قمر کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر حکم جاری کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 18 اگست کو ہوگی۔سماعت کے دوران عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کو بلاوجہ پھنسایا گیا۔ کچھ لوگ ان پولیس والوں سے اپنی مرضی کا بیان لینا چاہتے تھے، وہ بیان ان کو نہیں ملا تو ان کے اوپر بلاوجہ کیس بنا دیا گیا۔مفرور پولیس اہلکاروں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر راؤ انوار نے کہا کہ ان لوگوں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، جب اس طرح ناانصافی ہوگی تو لوگ بھاگیں گے۔