Buy website traffic cheap


نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکردی گئی ،شریک ملزم شمائلہ محمود ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی درخواستیں بھی مستردکردیں،عدالت نے کہاکہ ملزم ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدلت کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکردی گئی ،شریک ملزم شمائلہ محمود ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی درخواستیں بھی مستردکردی گئیں۔

عدالت نے کہاکہ ملزم ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ۔یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی استدعا کی تھی ۔