Buy website traffic cheap

جعلی اکاؤنٹس

نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی ضمانت کیوں نہیں ہوسکتی ، نیب نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت پرنیب نے جواب جمع کرا دیا، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرایا۔نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدرکی درخواست ضمانت مستردکی جائے۔نیب کا کہنا ہے کہ مجرمان کوجس سیکشن کے تحت سزاہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے،نوازشریف پرعوامی عہدہ رکھ کرآمدن سے زائداثاثے بنانے کاجرم ثابت کیا،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرنے نوازشریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی۔