Buy website traffic cheap

اسلام آبادہائیکورٹ

نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن صفدرکے پیرول میں تین دن کی توسیع، مزید اضافے کا مکان

لاہور(ویب ڈیسک): محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پے رول میں تین روز کیلئے توسیع کر دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا ۔ نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پے رول کی مدت آج رات بارہ بجے سے شروع ہو گی اور ہفتے کی رات بارہ بجے ختم ہو گی جبکہ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیاہے کہ اگر کلثوم نوازشریف کے جنازے اور رسم قل کی تاریخ میں ردو بدل ہوتاہے تو نوازشریف کے پے رول میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔