Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف اور مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائیگا یا نہیں، بالآخر نگران وزیرداخلہ نے اہم اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): نگران وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وطن واپسی تک نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا نام اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر غوروخوص جاری ہے تاہم نواز شریف اور ان کی بیٹی جب وطن واپس آئیں گے تو اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے درخواست دی ہے جس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں مجھ سمیت وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کمیٹی اس معاملے پر غور کررہی ہے البتہ نوازشریف ابھی ملک سے باہر ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لیے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ایجنڈے پر ہے، ان کے وطن واپس آنے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کو کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کا نام ای سی ایل پر آ جائے تو اسے کابینہ ہی نکال سکتی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے کابینہ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ایک سوال کے جواب وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن دیکھنے میں بھی صاف شفاف نظر آنے چاہییں اور اگر کوئی شخص متنازع ہے تو اسے ہٹانا چاہیے چاہے وہ گورنر ہی کیوں نہ ہوں۔