Buy website traffic cheap

اسلام آبادہائیکورٹ

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 5 دن کے لیے پرول پر رہا کیا گیا تھا تاکہ وہ جنازے میں شرکت کر سکیں، پرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے راولپنڈی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، راولپنڈی پہنچنے پر تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

طوفان” منگ کھٹ“ چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا،نظام زندگی درہم برہم
بیجنگ (یواین پی) انتہائی طاقتور سمندری طوفان منگ کھٹ فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیاجبکہ امریکا میں سمندری طوفان فلورینس نے تباہی مچاتے ہوئے 14 افراد کی جان لے لی۔200کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور شدید بارشوں نے چین کے جنوبی مشرقی ساحلی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ،جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔اس سے پہلے طوفان نے شمالی فلپائن میں شدید تباہی مچائی جہاں ہلاکتوں کی تعداد 59تک پہنچ گئی ہے، بعض علاقوں میں 12 فٹ تک پانی جمع ہے، ہانگ کانگ میں بھی لوگوں کو طوفانی ہواوں اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب امریکا میں فلورینس طوفان کی شدت ختم ہوگئی، تاہم تباہی کے آثار جا بجا نظر آتے ہیں۔فلورینس طوفان کی وجہ سے امریکا میں 15 ہزار افراد بے گھر اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔