Buy website traffic cheap

اڈیالہ جیل

نواز شریف کی جیل میں وکلاء سے مشاورت، نئی حکمت عملی سامنے آگئی

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلائ سے ملاقات ہوئی جس میں خواجہ حارث اورامجد پرویز سمیت پانچ رکنی لیگل ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کیخلاف نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا. وکلائ نے مریم صفدر سمیت کیپٹن (ر) صفدر سے بھی ملاقات کی. وکلائ کی ملاقات جمعرات کو ہونا تھی لیکن جیل انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دی گئی تھی. واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو دس سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال اور داماد کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔