Buy website traffic cheap

نگران وفاقی کابینہ

نگران حکومتی اراکین نے ملکی قوانین ہوامیں اڑادیے، الیکشن کمیشن کی یاددہانی کے باوجود ہٹ دھرمی برقرار

لاہور(ویب ڈیسک): قومی وصوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پورے ملک میں نگران حکومتوں کا قیام عمل میں آچکاہے۔ لیکن گزشتہ حکومت کی طرح نگران حکومت بھی ملکی قوانین کو ہوامیں اڑاتی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی باربارکی یاد دہانی کے باوجود حال ہی میں حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء اور نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہیں کروائی ہے۔ قوانین کے مطابق حلف اٹھانے کے تین دن میں اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانی پڑتی ہے۔