Buy website traffic cheap

ملاقات

نگران وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔جس میں آرمی چیف نے جسٹس ناصرالملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک سے ملاقات کی جس میں پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سلامتی ، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے آئندہ عام انتخابات میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جسٹس ناصرالملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔