Buy website traffic cheap

عید

نگران وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہوتے ہی شاہ خرچیاں مہنگی پڑگئیں، جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کیخلاف بھی درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور(ویب ڈیسک): سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور حال ہی میں نگران وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہونیوالے جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کیخلاف بھی اختیارات سے تجاوزاور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے مؤقف اختیا رکیا کہ نگران وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی اپنے آبائی گاؤں کا سرکاری خرچے پر دورہ کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور پروٹوکول کو ذاتی دورے کے لیے استعمال کیا۔