Buy website traffic cheap


نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل گیا، اب یہ فیصلہ کون کریگا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کے درمیان ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں اور کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔ اب معاملہ دونوں رہنماؤں کے ہاتھ سے نکل پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے۔ سپیکرپنجاب اسمبلی رانا اقبال نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کریگی اگر یہاں بھی اتفاق نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلاجائیگا۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے تین تین ارکان ہونگے۔