Buy website traffic cheap

قمرالاسلام

نیب کی جانب سے گرفتارکیے گئے لیگی رہنماء قمرالاسلام کے بیٹے اور بیٹی کی میدانِ سیاست میں شاندار انٹری سے چوہدری نثار پریشان

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے لیگی رہنماء قمرالاسلام کو گزشتہ دنوں نیب کی جانب سے صاف پانی کیس میں گرفتارکیا گیا تھاجس پر ان کی بیٹی اور کمسن بیٹا میدان میں آئے اور اپنے والد کی الیکشن مہم چلانے کا اعلان کیا۔ آج جب قمرالاسلام کا بیٹا اور بیٹی اپنے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے رالپنڈی کچہری پہنچے تو ان کے ساتھ لیگی کارکنوں کی بہت بڑی تعد اد موجود تھی جو گو نثار گو کے نعرے لگا رہی تھی