Buy website traffic cheap


نیپال کے روہت کمارنے کرکٹ کا منفرد اعزازاپنے نام کرلیا ، دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک): نیپال کے روہیت کمار پوڈیل ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے چوتھے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 15سال اور 335 دن کی عمر میں ہالینڈ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ سابق پاکستانی بیٹسمین حسن رضا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے1996ء4 میں زمبابوے کیخلاف 14سال اور233دن کی عمرمیں پہلا میچ کھیلا تھا۔ کینیا کے گردیپ سنگھ اور کینیڈا کے نتیش کمار بھی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا نمبر پانچواں ہے۔