Buy website traffic cheap

ذرداری

ن لیگ اور پی پی پی میں قربتیں بڑھنے لگیں، سابق صدرآصف علی زرداری نے ن لیگ کی حمایت کردی

لاہور(ویب ڈیسک): آہستہ آہستہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں کے تعلقات میں جمی برف پگھلتی جارہی ہے دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے نظرآرہے ہیں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت کا ن لیگ کے کارکنان اور رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن اور دہشت گردی کے مقدمات قابل مذمت ہیں جلسے جلوس اور پبلک میٹنگز ہر پارٹی کا حق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پی پی پی حقِ آزادی رائے کو بھرپورسپورٹ کرتی ہے اور ہماری پانچ سالہ حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔