Buy website traffic cheap

شاہد آفریدی

ورلڈالیون چیرٹی میچ میں آج ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان‌ میں اترے گی، ورلڈالیون کی کپتانی مایہ نازپاکستانی بلے بازکے سپرد

لاہور(ویب ڈیسک): ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ آج جمعرات کو لندن کے لارڈز گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کرینگے۔ورلڈ الیون کی قیادت کے فرائض انگلینڈ کے آئن مورگن کو سونپے گئے تھے تاہم وہ انگلی کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے جس کی وجہ سے یہ فرائض شاہد خان آفریدی کو نبھانا ہونگے اس پر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، میچ اچھے مقصد کے لئے کھیلا جا ئیگا۔ پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب اختر بھی ورلڈ الیون میں شامل ہیں۔نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کو رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل ہیں۔ ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ (آج) لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔