Buy website traffic cheap

وزارتِ اعلیٰ پنجاب

وزارتِ اعلیٰ پنجاب کا تاج کس کے سر سجے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوڑیں، جوڑتوڑشروع

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے وفاقی حکومت بنانے کے لیے تو مطلوبہ نمبر پورے ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ پنجا ب میں حکومت سازی ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں گھمسان کا رن ہے۔ عام انتخابات کے نتیجے میں ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ایک سو ستائیس جبکہ پی ٹی آئی نے ایک سو بائیس نشستیں حاصل کی ہیں۔دونوں جماعتوں میں صرف پانچ نشستوں کا فرق ہے لیکن سب سے اہم کردارآزادامیدواروں کا ہے جن کی تعداد انتیس ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالعلیم خان، فوادچوہدری، طاہر صادق اور ق لیگ کے پرویز الٰہی وزارتِ اعلیٰ پنجا ب کے لیے متوقع امیدوارہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں آزادامیدواروں اور دیگر پارٹی سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔