Buy website traffic cheap


وزن کم کرنے کے آسان ٹوٹکے

عنبر شاہد
1۔صبح اٹھ کر سب سے پہلے نہار منہ دو گلاس پانی پئیں
2۔ناشتے میں براون بریڈ ،ابلا انڈہ ،ہلکے آئل میں بنا آملیٹ ،جُوکا دلیہ لیں۔
3۔تازہ پھلوں کا استعمال کریں اور ڈبہ پیک جوس اور بوتلوں کو خیرباد کہیں۔
4۔انجیر اور کھجور کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں یہ مکمل توانائی کے ساتھ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
5۔روزانہ اسپغول کا چھلکا استعال کرنے سے بھی وزن کم ہوتا ہے۔
6۔پیدل واک کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں کم از کم تیس سے چالیس منٹ واک بہت ضروری ہے۔
7۔بند گوبھی کا سوپ بھی وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید غذا ہے۔جو آپ کو توانا بھی رکھتا ہے اور سمارٹ بھی۔
8۔ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی سونف کھانا بھی وزن کم کرنے کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔
9۔اپنی غذا میں ڈبل روٹی اور میدے کے بجائے سادہ روٹی کو شامل کریں۔
10۔زیادہ دیر تک ایک جگہ پر بیٹھے رہنا بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے اس سے گریز کریں۔