Buy website traffic cheap

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ دیا جائے گا۔ نیب خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب حکام ہیلی کاپٹر سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین کرچکے ہیں اور پانچ انتظامی سیکرٹریز بھی کیس میں پیش ہوچکے ہیں،ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی پیش ہوچکے ہیں۔نیب حکام کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیااورسوالنامہ میں 15 سوالات ہیں، جواب 15 روز میں دینا لازمی ہے،عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی کوپہلے بھی اس کیس میں طلب کر چکا ہے اور عمران خان نے طلبی سے معذرت کر لی تھی۔