Buy website traffic cheap

سرمایہ

وزیراعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے. تفصیلات کے مطابق چین کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مولانا سمیع الحق کے قتل کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے حکم دیدیا ہے. وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مووقع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں.