Buy website traffic cheap

بھارتی وزیراعظم نریندرامودی

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو خط، باہمی مذاکرات بحال کرنے پر زور

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندری مودی کو خط لکھا جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے. وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں رواں ماہ شرکت کریں گے۔عمران خان نے خط بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بامعنی مذاکرات پر زور کے بعد بھیجا، نریندر مودی نے بامعنی مذاکرات کی بات عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد کی جانے والی تقریر کے جواب میں کہی تھی۔