Buy website traffic cheap


وزیراعظم ہاؤس کی شاہانہ زندگی سے اڈیالہ جیل کا سفر، مریم نوازکی ہمت ایک ہی رات میں جواب دے گئی

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد، رائیونڈکے عالیشان محلات اور لندن کے لگژری فلیٹس میں زندگی گزارنے والی سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی ہمت ایک ہی رات میں عام خواتین کیساتھ اڈیالہ جیل میں گزارنے کے بعد جواب دے گئی ہے۔ مقامی اخبارکے مطابق جیل کا کھانا کھانے اور چائے پینے سے مریم نوازکے معدے میں دردشروع ہوگیا جس کی انہوں نے جیل حکام سے شکایت کی ۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں جیل کے بیر ک میں چہل قدمی کا مشورہ دیا جس کی بعد ان کی طبعیت کچھ بہتر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مریم نوازنے جیل میں قید خواتین اور بچوں کی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔