Buy website traffic cheap

محمودخان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان نے اپنی دس رکنی کابینہ کا انتخاب کرلیا، اعلان جلد متوقع

لاہور(ویب ڈیسک): خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی اور نامزدوزیراعلیٰ محمودخان نے کابینہ کیلئے متوقع کھلاڑی چن لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 10 وزراپہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے جبکہ عاطف خان اورشہرام ترکئی کوبھی رام کرلیاگیاہے۔کابینہ میں عاطف خان اورشہرام ترکئی کوسینئروزارت کاقلمدان دینے پراتفاق ہو گیا ہے،مشتاق غنی،تیمورسلیم جھگڑا،سلطان محمد،اشتیاق ارمڑکے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضیااللہ بنگش،امجدعلی،ملک قاسم،ہمایوں خان کوبھی شامل کئے جانے کاامکان ہے۔