Buy website traffic cheap

اقتصادی

وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیرخزانہ اسدعمرکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمرکی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گردشی قرضوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ بھی لی جائے گی۔اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔