Buy website traffic cheap

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے ورلڈ ریکارڈزکے پاس پہنچ گئے، معروف سابق پاکستانی سپنر نے کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ انگلش اسپن کنلسٹنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بیٹسمین کے طور پر ٹنڈولکر بہت بڑے پلیئر ہیں، میں ان کا کسی بھی دوسرے سے موازنہ نہیں کرسکتا مگر اس وقت ویرات کوہلی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو ان کے قریب پہنچ چکے۔ثقلین مشتاق نے کہاکہ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں کوہلی کی پرفارمنس پر انگلش سپورٹ اسٹاف بھی حیران تھا، بھارتی کپتان میں رنز کیلیے کافی بھوک موجود اور یہی چیز ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔