Buy website traffic cheap


ویٹرنری یونیورسٹی میں علاج معا لجے سے متعلقہ ٹریننگ

ویٹرنری یونیورسٹی میں چھو ٹے جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ بنیادی کلینیکل اور تشخیصی مہا رتو ں پر ٹریننگ
۱۔ ویٹر نری یونیورسٹی کا پیٹ سینٹر لو گو ں کے پا لتو جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ تمام تر کلینیکل و تشخیصی بہتر ین سہو لیات مہیا کر رہا ہے پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا

لاہور۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے پیٹ سینٹر نے حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز کے زیر اہتمام نو جوا ن ویٹر نیر ین میں
چھو ٹے جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ کلینیکل اور تشخیصی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے پانچ روز سے جاری ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔ اختتا می تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کی اور شر کا میں سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر عا صم خالد محمود ، ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب ، سما ل اینیمل پریکٹیشنر شو گر لینڈٹیکسا س امر یکہ
سے بطور ریسور س پر سن ڈاکٹر عا مر اسلم سمیت ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز سے پوسٹ گر یجو یٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔
اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کا پیٹ سینٹر لو گو ں کے پا لتو جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ تمام تر کلینیکل و تشخیصی بہتر ین سہو لیات مہیا کر رہا ہے اوردن بد ن پیٹ سینٹر کو دور حا ضر کی جدید سہو لیات سے مزین بھی کیاجا رہا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ شر کا کی عملی مہا رتو ں کو اُ جاگر کرنے کے لیئے ٹر یننگ کا انعقاد انتہا ئی سود مند ہے نیز معلو ما تی ٹر یننگ کا انعقاد کروا نے پر آرگنا ئزر کی کاوشو ں کو سرا ہا۔ڈاکٹر عا صم خا لد نے اپنے خطاب میں پیٹ سینٹر میں ہو نے والی تر قی پر ڈاکٹر پا شا کی لیڈر شپ کی بھر پور تعریف بھی کی۔
پا نچ روزہ ٹر یننگ کے دوران ما ہر ین نے چھو ٹے جا نوروں کے ہسپتا لو ں کے ڈیزائن،ضرو ری آ لات،نسخہ لکھنے کے دستا ویزات،بیمار
جا نور کا چیک اپ،دا خلہ ،علا ج،صارف کی کونسلنگ،تشخیصی ٹیسٹ کی تشر یح،خو ن کا ٹیسٹ،ایکسر ے، الٹر سا ؤ نڈ،ویکسین، پیٹ کے
کیڑو ں و چچڑو ں کی روک تھام،جا نورو ں کے رہنے کا منا سب ما حو ل ودر جہ حرارت، غذا ئی ضرو ریا ت اورما ضی کے کیسز سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچر دیے۔