Buy website traffic cheap


ٹریسا مے یورپی یونین میں کس کی امنگوں پر پورا اتریں گی؟

(ویب مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے یورپی یونین کا سمٹ اٹینڈ کرنے برسلز بیلجیم پہنچ گئی ہیں، استعفیٰ دینے والے وزیر رچرڈ ہرنگٹن کا کہنا ہے کہ ٹریسا مے قانون سازوں کی آراء اس کانفرنس میں پہنچائیں گی. جونئیر بزنس منسٹر کا کہنا تھا کہ وہ مستعفی نہ ہوتے لیکن پارلیمان جو کہتا ہے اور بریکسٹ کے بارے میں جو رائے رکھتا ہے اس وجہ سے انہیں ایسا کرنا پڑا.ٹریسا مے نے اس سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ وہی کریں جو پارلیمان پروپوز کردے. سابق جونئیر وزیر نےکہا کہ برطانیہ کی وزیر اعظم ایک جمہوری خاتون ہیں جو وہی کریں گی جس سے اتفاق بڑھے اور پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گی. مزید انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ آرٹیکل 50 بریکسٹ پروسیس کا خاتمہ چاہتی ہے تو اس سے پہلے بھی ریفرینڈم کروانا انتہائی ضروری ہے. اب سب کی نظریں مرکوز ہیں کہ ٹریسا مے اپنے ایوان کو کس قدر اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور کیا مدعہ اٹھاتی ہیں