Buy website traffic cheap

سنسر

ٹھگ آف ہندوستان کا ٹریلر ہالی ووڈ کا چربہ نکلا، تنقید کی زد میں آگیا

ممبئی (یواین پی ) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی فلم ٹھگ آف ہندوستانکا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا تاہم پوسٹر ریلیز ہوتے ہی ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زدمیں آگیا۔بالی ووڈ میں ان دنوں جس فلم کا بے صبری سے انتظار کیاجارہا ہے وہ عامر خان اورامیتابھ بچن کی فلم ٹھگ آف ہندوستانہے، عامر خان نے فلم کا پہلا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا پوسٹر میں اپنے ساتھ امیتابھ بچن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو، مجھے یقین نہیں آرہا۔حیرت انگیز طور پر یہ پوسٹر ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم پائریٹس آف کیریبینکے پوسٹر سے اس حد تک ملتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ہالی ووڈ فلم کی کاپی قرار دےدیا۔ایک صارف نے دونوں فلموں کے پوسٹر ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا یہ فلم پائریٹس آف ہندوستانہوگی۔ایک اور صارف نے فلم کی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا شرم نہیں آئی پائریٹس آف کیریبین کو کاپی کرتے ہوئے؟ عامر خان آپ جانی ڈیپ کو کاپی کرکے بہت مزاحیہ لگ رہے ہیں۔ جب کہ ایک اور صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دونوں فلموں کے پوسٹرز میں اس حد تک مشابہت اتفاق نہیں ہوسکتا۔